آئیسکو کاضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول

آئیسکو کاضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل اتوار کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ہفتہ کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ 24 مئی کو، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 06:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک، محبوب شہید، ایکس لائر، موہڑہ ناگیال، فوجی فاؤنڈیشن، اے او ڈبلیو ایچ ایس، مورگاہ، ولایت کمپلیکس فیڈرز ،راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 06:30 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک ،چیرنگ کراس، ملت آباد، این آر سی، عسکریـXI فیڈرز ،اٹک سرکل میں صبح 05:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک،

گڑی افغان، گڈوالـI، گڈوالـII فیڈرز ،جہلم سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک ،پکھوال، ایفـ7 (کچہری)، اجمل شہید، کریم پورہ، بلال ٹاؤن، عباس پورہ، بوریان، ایفـ2 (چپ بورڈ)، انڈسٹریل، ایفـ10 (کالا بیس) فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 06:00 بجے سے سہ پہر 03:00 بجے تک ،آزاد پتن ، صبح 06:30 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک ،آر اے بازار، اے ڈبلیو ٹی، مال روڈ، اے ایف آئی سی، ٹینچ بھٹہ، ایم ایچـ3، قاسم مارکیٹ، سی ایم ایچـ2، اسپرنٹ مال، جی ایچ کیو، کیانی روڈ، آرمی فلیٹس، ایم ایچـ1، سی ایم ایچـ1، ایم ایچـ2، ذیشان کالونی، حیدر روڈ، کیننگ روڈ، ہسپتال روڈ، این آئی اے ایس آر، این ایل سی فیڈرز ،

صبح 07:00 بجے سے دوپہر 01:00 بجے تک، 132 کے وی جی ایس ایس پی او ایف ساؤتھ میں 132 کے وی بس بار، صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک، 132 کے وی نیو واہ ٹو پی او ایف بمعہ متعلقہ ارتھ سوئچ، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک، 132 کے وی چکوالـبھگوالـتلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹیـپلندری لائنز اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔