آئیسکو نے (کل)کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

آئیسکو نے (کل)کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نے ضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔اتوار کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔25 مئی کواسلام آباد سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک ،

کند راجگاں، اسکیمـII، کنگ حماد، چھٹہ بختاور فیڈرز ،راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 06:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک، اولڈ راوت، نیو راوت، اے او ڈبلیو ایچ ایس، سپارکو، سی ڈبلیو او جبکہ صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک جاپان روڈ، جھنڈالہ فیڈرز ،راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک ،گولڑہ، شمس کالونی، قائداعظم ہسپتال، زرکون ہائٹس، پی اینڈ ٹی وانی، نیو اظہر آباد، اظہر آباد، ای ایم ای کمپلیکس، سی ڈبلیو او فیڈرز ،جہلم سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 11:00 بجے تک، کریالہ، میٹرو سٹی،

گرینڈ سٹی، بولانی، اکرم شہید، زبیر شہید فیڈرز ،جی ایس او سرکل میں صبح 06:00 بجے سے دوپہر 01:30 بجے تک ،حنیف شہید، ابرار شہید، غازان خان، نہر، کے آر ایل، لہتراڑ، خواجہ، نارہ موٹر، کہوٹہ سٹی، پنجار، کہوٹہ سٹیـ2، ٹی ایچ کیو، لہتراڑ، بلوارہ، کرور، کوٹلی ستیاں فیڈرز، صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک ،132 کے وی نیو واہ ٹو پی او ایف بمعہ متعلقہ ارتھ سوئچ ، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک ،132 کے وی چکوالـبھگوالـتلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹیـپلندری لائنزاور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔