اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے سا تھ چند مقاما ت پربارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب،کشمیراور شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان میں استور 35، چلاس 08، گلگت 02 ملی میٹر
خیبر پختونخوا میں پٹن 21، پاراچنار 16، کالام 14، دیر 12، میر کھانی 11، مالم جبہ 10، دروش 05، کاکول، بالاکوٹ 04، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 03، سٹی 02ملی میٹر)، پنجاب میں مری 13، بھکر 03، اسلام آباد (ایئرپورٹ، سٹی 01ملی میٹر)، کشمیرمیں مظفرآباد (ایئرپورٹ 12، سٹی 09)، گڑھی دوپٹہ 11، راولا کوٹ 06، کوٹلی 01ملی میٹر اوربلوچستان میں ژوب میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق سبی،مٹھی41، سکھر ، تربت اور چھور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔