آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔تاہم بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔ اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو49، روہڑی اور سکرنڈ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔