آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں بالائی/زیریں خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا۔

وسطی پنجاب اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: نور پور تھل 09، فیصل آباد 05، سرگودھا 01، خیبر پختونخوا: بنوں میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو ،شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو 46،سبی، روہڑی ،خیر پور اور سکھر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔