آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک اور وسطی و جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک اور وسطی و جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد۔25مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا تاہم بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش پنجاب: چکوال 06، منگلا 05، سیالکوٹ ایئرپورٹ اور جہلم 01، گلگت بلتستان: گوپس 05، چلاس 03، استور 02، سکردو اور بگروٹ 01، خیبر پختونخوا: کالام اور دروش 05، میر کھانی میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 49، شہید بینظیر آباد ، موئن جو دڑو 48، جیکب آباد ،سکر نڈ اور لاڑکا نہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔