اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیرکوملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی اضلا ع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدیدگرم رہا۔
تاہم بالائی پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: سیالکوٹ( ائیرپورٹ 17، سٹی 06)، منگلا ، گجرات 05، ساہیوال 02، جہلم، فیصل آباد، نارووال ،اوکاڑہ 01، خیبر پختونخوا: پاڑہ چنار 03، میر کھانی 01، گلگت بلتستان: اسکردو 02، گوپس ، گلگت اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو 49، شہید بینظیر آباد ، موئن جو دڑو 48، جیکب آباد ،سکر نڈ اور لاڑکا نہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔