آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی دو تہائی سے کامیابی حاصل کرے گی،چوہدری محمد یٰسین

آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی دو تہائی سے کامیابی حاصل کرے گی،چوہدری محمد یٰسین

مظفرآباد۔ 22 مئی (اے پی پی):صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی دو تہائی سے کامیابی حاصل کرے گی اور انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جائیں گے،

پاکستان پیپلز پارٹی نے مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ایسے وقت میں جب ریاست انارکی کی جانب جا رہی تھی اور سیاسی عدم استحکام پیدا ہو چکا تھا حکومتی رٹ سوالیہ نشان بنتی جا رہی تھی ایسے وقت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے مختصر وقت کا اقتدار سنبھال کر آزادکشمیر میں سیاسی عمل کو بحال کیا سیاسی عمل کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزراء اور دیگر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مقابلے سیاسی میدان میں ہونے چاہیے لیکن اب ایک ایسی قبیل آ گئی ہے جو دوسروں کی تذلیل کو سیاست سمجھتی ہے جس نے پاکستان کے بعد آزادکشمیر میں بھی اسی سیاست کو رواج دیا۔