وزیراعلی پنجاب کون ہوگا؟فیصلہ کرلیا،رانامشہود

وزیراعلی پنجاب کون ہوگا؟فیصلہ کرلیا،رانامشہود

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے، عثمان بزدار کی شکل میں نااہل وزیر اعلیٰ نہیں چاہیے۔وزیراعلی کون ہوگا؟فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کیے، قرارداد پر 126 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ہمارے پاس 200 سے زیادہ ووٹ ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب کون ہوگا اس پر کچھ فیصلے ہوچکے ہیں مزید پارٹی قیادت اپنی مشاورت کررہی ہے۔ اسپیکر آئین کے مطابق 14 دن میں بلانے کے پابند ہیں، پنجاب اور

پاکستان میں عوام سے جھوٹ بولا گیا، مرکز میں اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار سب نے دیکھاہے۔

رانا مشہود نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد آئے گی، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے میرٹ کی دھجیاں اڑائیں، ان کا ایک ایک اسکینڈل عوام اور اداروں کے سامنے لیکر جائیں گے،انہوں نے کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی عوام کو ریلیف دیا گیا، ان کا کڑا احتساب ہوگا۔ شہباز شریف نے گڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے۔