اسلام آباد: سینیٹ انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
سینیٹ الیکشن کا شیڈول عام انتخابات کے فوراً بعد جاری ہونےکا امکان ہے۔
سینیٹ کے50ارکان 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ فاٹا انضمام کے بعد 4 نشستیں ختم ہونے سے سینیٹ ارکان کی تعداد 96 ہو گئی۔
عام انتخابات کے بعد سینیٹ کی48خالی نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے نو منتخب اراکین سینیٹرز کا انتخاب کریں گے۔
سینیٹ میں ہر صوبے کی23 اوروفاق کی دونشستیں ہوتی ہیں۔