’ہمت ہے تو او آئی سی اجلاس روک کر دکھائیں‘

’ہمت ہے تو او آئی سی اجلاس روک کر دکھائیں‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو او آئی اجلاس روک کر دکھائیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم شرافت سے نمٹیں گے یہ بچے ہیں، ہم انہیں پیار سے گھر بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی بندے ان لوگوں کو بے نقاب کردیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ او آئی سی کے شرکا عظیم پاکستان کے مہمان ہیں عظیم فوج ان کی ضامن ہے، اپوزیشن کے ساتھ وہ ہوگی جو یہ نسلوں تک یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کانفرنس روکنے کی دھمکی دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اجلاس میں عدم اعتماد پیش نہ کرنے دی گئی تو دھرنا دیں گے، اپوزیشن جماعتوں کو دھرنے کی تجویز دیتا ہوں، اپنا حق لینے تک اسمبلی میں بیٹھے رہیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم انتطار کررہے تھے کہ اوآئی سی پرامن طریقے سے گزرجائے، پورا ملک چاہتا ہے کہ عزت کے ساتھ او آئی سی ہو لیکن اگر اجلاس میں عدم اعتماد پیش نہ کرنے دی گئی تو دھرنا دیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسپیکر اسد قیصر پی ٹی آئی کا اسپیکر نہ بنے ملک کا سوچے، اسپیکرآئین، پارلیمان کے رولز توڑنے کو تیار ہے۔ ہم اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹے ہیں نہ ہٹیں گے۔