آرمی چیف نے کہا جب بھی نوازشریف کو کوئی کام کہا انھوں نے کبھی انکار نہیں کیا، شہباز شریف

آرمی چیف نے کہا جب بھی نوازشریف کو کوئی کام کہا انھوں نے کبھی انکار نہیں کیا، شہباز شریف

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کہا جب بھی نوازشریف کو کوئی کام کہا انھوں نے کبھی انکار نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مہمانوں کیساتھ عوام کی نیک تمنائیں اور خواہشات ہیں، وزرائے خارجہ کا یہ دورہ یادگار ہوگا، افغانستان میں قحط سالی کا دور ہے،اسپتالوں میں ادویات  نہیں ، امید ہے او آئی سی کشمیری اورفلسطینی بھائیوں کے لیے آوازاٹھائیں گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ سی ای او نے نواز شریف سےغیر مشروط معافی مانگ لی، انہوں نے کہا حکومت اور نیب کے کہنے  پر باریک بینی سے جائزہ لیا، تحقیقات کی اور کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے جو بھی اجلاس ہوئے آرمی چیف نے کہا نوازشریف نےہمیشہ عزت دی، ،میں اپنی طرف کچھ نہیں کہہ رہا سب نے سنا ہے آرمی چیف کے الفاظ ہیں، آرمی چیف نے کہا جب بھی نوازشریف کو کوئی کام کہا انھوں نے کبھی انکار نہیں کیا۔

براڈ شیٹ کے سربراہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کاوے موسوی نے معافی مانگ کرعمران نیازی کےمنہ پرطمانچہ ماراہے، یہ معافی نیب اور عمران خان کے گٹھ جوڑ پر زوردار تھپڑ ہے، قوم پوچھتی ہے کروڑوں روپےنفرت کی آگ میں ضائع کردیے، نواز شریف  کی بےتوقیری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی نیک نامی پوری دنیا کے سامنے آچکی ہے، یہ معافی نوازشریف سےنہیں بلکہ قوم سےمعافی مانگ رہاہے، دور میں پاکستانی عوام کی خوشخالی اور ترقی کے منصوبے لگائے گئے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کاوے موسوی کوسلام پیش کرتا ہوں کہ سچ سامنے لے آئے، ایٹمی دھماکے ہوں یا پاکستان کی ترقی ہو،نواز شریف ملک کا ہیرو ہے، آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوا۔

نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نواز شریف کو ڈاکٹرز کی اجازت درکار ہے، پھر پاکستان آجائیں گے۔

عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپیکر 14دن کےاندر اجلاس بلانے کے قانون کی خلاف ورزی کی ، اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ہے، آج پی ٹی آئی کے ممبرز اپنے ضمیر کی آواز پر کھڑے ہوگئے ہیں ، عمران خان کو قانون وآئین کے ذریعے گھر چلتا کرنا چاہیے۔