غیر جانبدار ہونا کافی نہیں، سکیورٹی اداروں کو پوزیشن واضح کرنے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

غیر جانبدار ہونا کافی نہیں، سکیورٹی اداروں کو پوزیشن واضح کرنے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کو پوزیشن واضح کرنے کی ضرورت ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ یہ کافی نہیں ہے کہ وہ صرف بیان دیں کہ ہم غیر جانبدار ہیں، ہمارے اداروں کو سوچنا ہوگا کہ پاکستان کی وفادار قیادت پر اس قسم کے الزامات اور انہیں غداری کر طرف دھکیلنے کے نتائج کیا ہونگے؟

انہوں نے کہا کہ یہ ملک کس طرف جائے گا، ہم چاہتے ہیں کہ سکیورٹی ادارے عوامی بحث سے باہر نکلیں، اس پربحث نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ خط غلط انداز سے پیش کیا گیا، سکیورٹی کمیٹی کے راز کو افشا کرنا حلف سےغداری ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عدالت بھی اس آئینی خلاف ورزی پر فوری فیصلہ دے، دنوں پر نہ لٹکایا جائے۔