پنجاب اسمبلی علامتی اجلاس: حمزہ کے حق میں قرار داد پاس ہونے پر مریم آبدیدہ ہوگئیں

پنجاب اسمبلی علامتی اجلاس: حمزہ کے حق میں قرار داد پاس ہونے پر مریم آبدیدہ ہوگئیں

پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کے حق میں قرار داد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبی کا علامتی اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف کو وزیراعلیٰ بنانے کی قرارداد پیش کی گئی۔

علامتی اجلاس میں 199 افراد نے قرارداد کی حمایت کی۔

 اجلاس میں قرارداد پاس ہونے پر مریم نواز نے حمزہ شہبازکو مبارکباد دی۔ اس دوران حمزہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مریم کا کہنا تھاکہ یہ فتح کے آنسو ہیں، خوشی کے آنسو ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ بہت جلد نواز شریف واپس آ رہے ہیں۔