شیخوپورہ:(رانا ثناءاللہ کورٹ رپورٹر شیخوپورہ)شیخوپورہ۔حکومت بھارت سے گستاخانہ بیانات پر جواب طلبی کرے،اور اسلامی ممالک بھارت کا تجارتی اور سفارتی باٸیکاٹ کریں۔جناح لائزفورم کے جنرل سیکرٹری حامد علی پاشا ایڈووکيٹ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بھارتی ملعونہ نوپور شرما اور نوین جندل کی تاجدار ختم نبوت،محبوب خدا حضرت مُحَمَّدﷺ کی شان میں گستاخی کے خلاف اور تحفظ ناموس رسالتﷺ کے لیے ریلی نکالی گٸی،شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے،جن پر بھارت کے خلاف اور شان رسالتﷺ کے تحفظ میں نعرے درج تھے،ریلی کے شرکاء نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی،جناح لائزفورم کے صدر رانا احسن رشید ایڈووکيٹ کا کہنا تھا کے تحفظ ناموس رسالت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہیے رہیں نبی مہربان حضرت مُحَمَّدﷺ کی عزت وناموس پر ہر مسلمان مرمٹنے کو تیار ہیں،حضور نبی کریمﷺ کی غلامی،عشق ومحبت ہی اصل کامیابی ہے۔ریلی میں دیگر مقررین نے کہا کے اللہ تعالی نے آپنے محبوب حضرت مُحَمَّدﷺ کا نام ہمیشہ کے لیے بلند کردیا ہے،گستاخی کرنے والے نیست ونابود ہو جاٸیں گے۔اس موقع پر چوہدری نزیر احمد وینس ایڈووکيٹ۔کلیم اللہ بھٹی ایڈووکيٹ۔فیصل چدھڑ ایڈووکيٹ۔چوہدری قربان علی۔چوہدری اعجاز گجر۔چوہدری محمد نوید۔عاصم علی ریحان۔ملک عدیل۔میاں فرقان علی۔چوہدری ناصر علی۔عامر شہباز صدیقی۔واجد ورک۔میاں وسیم احمداور دیگرز ایڈووکيٹس نے بھارت میں ہونے والے واقع کی پرزور مزمت کرتے ہوۓ حکومت سے اپیل کی ہے کے بھارت میں ہونے والے اس واقعے کی جواب طلبی کی جاۓ اور منہ توڑ جواب دیا جاۓ کیونکہ ہمارا جینا مرنا اٹھنا بیٹھنا حضور اکرمﷺ کی وجہ سے ہے آپ نے پوری دنیا کو درس دیا ہے آج ان کے راستے پر چلنے والا دنیا اور آخرت میں کامیاب ہے،بھارت میں کوٸی ایسا واقع ردنما ہوتا ہے جسکی چیخ وپکار پوری دنیا تک جاتی ہے،لیکن نبی اکرمﷺ کی ذات کے بارے میں توہین ہم کو کسی صورت برداشت نہیں،ان لوگوں کو گرفتار کر کے ہمارے حوالے کریں اور قرار واقع ہی سزإ دی جاۓ تاکہ آٸندہ کبھی کوٸی ایسی جرت نہ کرسکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments