پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔
سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی
اسمبلی منتخب ہوئے۔
پینل آف چیئر سردار ایاز صادق نے راجہ پرویز اشرف کے اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان سے حلف لیا۔