پارلیمنٹ پر حملہ ہوا، سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکائے گئے، کسی نے نوٹس نہیں لیا: وزیراعظم

پارلیمنٹ پر حملہ ہوا، سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکائے گئے، کسی نے نوٹس نہیں لیا: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ 2014 میں پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا، سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکائے گئے، کسی نے نوٹس نہیں لیا

قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مارچ میں دھوکے سے اسمبلی توڑنے کی کوشش کی، مارچ میں جس طرح صدر، وزیر اعظم اور ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی لیکن انہیں تو کسی نے نہیں بلایا لیکن پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر کو بلا لیا گیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں انصاف کا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، حالات مشکل ضرور ہیں لیکن ہم پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فسطائیت کا مقابلہ کریں گے لیکن کسی کے آگے جھکیں گے نہیں، جب تک مجھ پر میرے قائد اور اتحادیوں کا اعتماد ہے میں کام کرتا رہوں گا۔