پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ، وزیر مملکت  نے عوام کو خوشخبری سنا دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ، وزیر مملکت  نے عوام کو خوشخبری سنا دی

  وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم کا ڈیٹا چیک کر کےمارجن کا فیصلہ کیا جائے گا،ہم عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق مشیر   پیٹرولیم مصدق ملک سے کامیاب مذاکرات کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی کی ہڑتال موخر کردی، جس کے بعد مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہاکہ ہم مذکرات دوبارہ کریں گے،ہم  تمام ڈیلرز کے شکر گزار ہیں ،ہم اچھا  ورکینگ ریلیشنز بنانےاور اسمگلنگ کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

 مشیر پٹرولیم  کا کہنا تھا کہ   حکومت جانے والی ہے بات ٹھیک ہے  لیکن ہم عوامی مفاد کے لئے کام کرتے رہیں  گے، دو تین ہزار پٹرولیم کا ڈیٹا چیک  کر  کے  مارجن کا فیصلہ کیا جائے گا ،عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

مشیر پٹرولیم نے بتایا کہ   30 ہزار ٹن ایل پی جی سردی میں امپورٹ کی تھی ،انہوں نے واضح کیا کہ  ایل پی جی بلیک مارکیٹنگ نہیں ہوئی ،ہم ہر سال ایل پی جی امپورٹ بڑھاتے رہے گے جب تک بلیک مارکیٹنگ نہیں روک لی جاتی۔

 دوسری جانب  چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی عبدالسمیع خان نے  میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی اور وزارت پیٹرولیم کے درمیان مفاہمت ہوگئی،وزارت پیٹرولیم 48 گھنٹوں میں اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی ،مسئلہ کا حل نکل آیا ہے ،کل سے ہونے والی ہڑتال کی کال واپس لے رہے ہیں۔