وزیراعظم میاں شہبازشریف نے یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو گہرا اور وسیع کرنے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تبادلوں اور بڑھتےتعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو یورپین کونسل کے صدرچارلس مشیل نے ٹیلیفون کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کےحوالےسے تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے افغانستان میں انسانی، معاشی بحرانوں روکنے کیلئے فوری اقدامات زور دیا۔
وزیراعظم نے روس اور یوکرین تنازع کےترقی پذیر ممالک پر اثرات پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری متعلقہ کثیرالجہتی معاہدوں کی کوشش جای رکھے دنیا یواین چارٹر کےمطابق مسئلےکےسفارتی حل کی کوشش کرے۔
شہبازشریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یواین سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجائے کشمیری عوام کی خواہشات کےمطابق مسئلےکاپائیدارامن ناگزیر ہے۔
وزیراعظم نے صدر یورپی یونین کونسل کوجلد پاکستان کےدورےکی دعوت بھی دی۔