پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا آپریشن، انصارالاسلام کے کارکن گرفتار

پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا آپریشن، انصارالاسلام کے کارکن گرفتار

پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علماء اسلام کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کئی رضاکاروں کو گرفتار کر لیا۔

جمعرات کے روز پارلیمنٹ لاجز میں اس وقت غیرمعمولی صورتحال پیدا ہوئی جب انصارالاسلام کے درجنوں رضاکار احاطے اور لاجز میں گشت کرنے کے ساتھ ساتھ ریہرسل کرتے ہوئے نظر آئے۔

میڈیا پر خبریں نشر ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اور انتظامیہ حرکت میں آئی، ڈی آئی جی کی ہدایت پر پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن کر کے پارلیمنٹ لاجز میں موجود انصارالاسلام کو باہر نکالا گیا۔

اس دوران کارکنوں اور پولیس کے مابین ہاتھاپائی ہوئی جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی، پولیس نے کارکنان کے

ساتھ وہاں موجود ارکان اسمبلی اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں کسی کو ڈنڈا بردار جتھے لانےکی اجازت نہیں ایسا کرنا بدمعاشی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں جن کی ڈیوٹی تھی ان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی پارلیمنٹ لاجزمیں ایسے ڈنڈا بردار جتھے برداشت نہیں کیےجائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2 ایم این ایز کی آڑ میں ڈنڈا بردار جھتہ پارلیمنٹ لاجز میں گھس گیا پولیس فورس پہنچ گئی ہے ڈنڈا بردار جتھہ برداشت نہیں کیا جائے گا اپوزیشن کونظرآگیا ہےعدم اعتمادکی تحریک ناکام ہو گی اپوزیشن تحریک کی ناکامی کی وجہ سےایسی حرکتیں کررہی ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں انصار الاسلام فورس سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پولیس سے غیرمحفوظ سمجھتا ہوں وہ پی ٹی آئی کےکنٹرول میں ہے بدنیتی اور برے ارادے کی تقویت نہیں ہونے دیں گے۔