پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست کا فرض ہے کہ فتنے کو کچل دے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیاسی انتقام نہیں ہو گا مگر ہرگز یہ مطلب نہ لیں قانون اپنا راستہ نہیں لےگا۔
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ریاست کا فرض ہے کہ فتنے کو کچلے۔
سیاسی انتقام نہیں ہو گا مگر اس کا ہرگز یہ مطلب نا لیا جائے کہ قانون اپنا راستہ نہیں لے گا۔ ریاست کا فرض ہے کہ فتنے کو کچلے۔ https://t.co/pmguLbmHJ8
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2022
مسلم لیگی رہنما نے یہ ٹوئٹ ایک صارف کے اس ٹوئٹ کے ردعمل میں کیا ہے جس میں مذکورہ صارف نے کہا تھا کہ اگر حکومت اور قانون اپنا کام نہیں کرینگے سازشیوں کو نہیں پکڑیں گے تو پاکستان کی ہرگلی، محلے میں فسادات ہونگے دیکھ لیجیے گا۔
مذکورہ صارف نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ نے کہا تھا کہ قانون اپنا راستہ لے گا۔
مریم نواز نے مذکورہ صارف کی ٹوئٹ کا امیج بھی اپنے ٹوئٹ میں پوسٹ کیا ہے۔