ن لیگ پرویز الہٰی کی بحالی سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی، شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

ن لیگ پرویز الہٰی کی بحالی سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی، شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو عہدے پر بحال کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی رہائش گاہ پر  پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں (ن) لیگ کے ممبران اسمبلی نے وزیراعظم سے ملاقات  بھی کی جب کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں چوہدری شجاعت کی ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ بھی شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وکلا نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست بھی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز الٰہی کو اعتماد کے ووٹ پر دیے گئے مکمل اختیارات الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔