اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت فریڈم آف پریس پر یقین رکھتی ہے۔
آزادی صحافت کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف میں کہا کہ عمران خان کی حکومت کے آخری سال فریڈم آف پریس انڈیکس میں پاکستان نیچے چلا گیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فریڈم آف پریس انڈیکس میں پاکستان 12 پوائنٹس گر گیا، عمران خان دورِ حکومت میں پاکستان کی 18 پوائنٹس تنزلی ہوئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے فریڈم آف پریس پر حملہ آور ہونے کا شرمناک ٹائٹل اپنے نام کیا، عمران خان کے اقدامات سے پاکستان میں جمہوریت کی بھی بدنامی ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اظہار رائے کی آزادی اور فریڈم آف پریس پر یقین رکھتے ہیں۔
Pakistan fell 12 points on Press Freedom Index during last year of Imran Khan’s govt & 18 points during his tenure. It not only earned him shameful title of “press freedom predator” but also placed our democracy in bad light. We are fully committed to freedom of press & speech!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 4, 2022
خیال رہے کہ حالیہ رپورٹ کے مطابق ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 12 درجے تنزلی کے ساتھ 157ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ اس کے ساتھ بھارت 8 درجے تنزلی کے ساتھ 150 جب کہ سری لنکا 146، بنگلہ دیش 162 اور میانمار 176 کی درجہ بندی پر ہے۔