قومی خزانہ جس حالت میں ملا وہ میری خواہش پورا کرنے کے قابل نہیں، وزیراعظم

قومی خزانہ جس حالت میں ملا وہ میری خواہش پورا کرنے کے قابل نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر لمحہ احساس ستاتا ہے، قومی خزانہ جس حالت میں ملا وہ میری خواہش پورا کرنے کے قابل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہر لمحہ احساس ستاتا ہے، احساس ہے، سفید پوش طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے کیا کرسکتے ہیں ، قومی خزانہ جس حالت میں ملا وہ میری خواہش پورا کرنے کے قابل نہیں، رمضان میں تنگدست اہل وطن کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کی۔

مجھے ہر لمحہ یہ احساس ستاتارہتاہےکہ معاشی بدحالی کے موجودہ حالات میں سفید پوش طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ بدقسمتی سےہمیں قومی خزانہ جس حالت میں ملا ہے وہ میری اس خواہش کو پورا کرنے کے قابل نہیں۔مگر پھر بھی ماہِ رمضان کے دوران اپنے تنگدست اہلِ وطن کی ../1

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 20, 2022

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 10 کلو آٹا 400 اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں چینی 70 روپےکرنےکااعلان کیا ، یقین دلاتا ہوں معاشی حالات بہتر کرنے کےلیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

مشکلات کو کچھ کم کرنے کے لیے میں نے پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت 550روپے سے کم کر کے 400روپے اوررمضان بازار/یوٹیلیٹی سٹورز میں چینی 75 روپے سے کم کر کے 70 روپے فی کلو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک کے معاشی حالات کو بہتر کرنے کے لیے ہم دن رات کام کر رہے ہیں

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 20, 2022

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس کابینہ کو وار کیبنٹ سمجھتا ہوں، سابق حکومت غربت ، بےروزگاری، مہنگائی کےخاتمے میں ناکام رہی، ہماری جنگ غربت بے روزگاری ،مہنگائی کیخلاف ہوگی، ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے ، ہم نے ڈوبتی کشتی کوکنارے لگانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہی راستہ ہے محنت محنت اور محنت ایک ہی راستہ ہےاٹھو مایوسی کو محنت میں بدل دیں، اتفاق، اتحاد، مشاورت کرینگے تو بڑے سے بڑے مسائل بھی حل ہوں گے۔