اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 بنیادی اشیا ضروریہ کو کم نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، آٹا، چینی،دالیں ، چاول، خوردنی تیل بازار سے کم نرخ پر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یوٹیلٹی اسٹورز کے حوالے سےاعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ، جس میں 5 بنیادی اشیا ضروریہ کو اگلے مالی سال کیلئے کم نرخوں پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آٹا، چینی،دالیں کم نرخ پر یوٹیلیٹی اسٹورز پرفراہم کی جائیں گی جبکہ چاول، خوردنی تیل اورگھی بھی پورے ملک میں بازار سے کم نرخ پر دیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورزکےنیٹ ورک میں تو سیع کی منظوری دیتے ہوئے کراچی میں یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد میں اضافے کا منصوبہ 2 ہفتے میں طلب کرلیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پسماندہ طبقے کو اشیائے ضروریہ پر ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہے، سبسڈی کا نظام شفاف اور ڈیجیٹل بنایا جائے، خصوصی طور پر پسماندہ طبقے کےریلیف کو ترجیح دی جائے۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ30جولائی تک 300 سے ذیادہ نئے اسٹورز بنائے جائیں گے جبکہ کےپی میں 942 یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے آٹافراہم کیا جارہا ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ کےپی میں 1000 نئےسیل پوائنٹس، 200 موبائل اسٹورکااضافہ کیاجا رہاہے اور بلوچستان میں دوردرازعلاقوں تک سبسڈی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔