وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی ٹی وی کے ذریعے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسپیکر کو باضابطہ خط لکھ دیا۔
وزیراعظم شہباز وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی ٹی وی کے ذریعے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ کے آغاز کی صورت میں انقلابی قدم اٹھایا تھا، جو عمران خان کی سابقہ حکومت کے دور میں چار سال سے رکا رہا اس عمل کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کیا جائے اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی کارروائی بھی براہ راست نشر کی جائے۔
شہباز شریف نے اسپیکر کو ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے مطلوبہ حدود اور مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے اور وزارت اطلاعات اسپیکر کے ساتھ اشتراک عمل سے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائے مجھے امید ہے کہ ہم سب کی یہ کاوش پارلیمان کی توقیر بڑھائے گی۔