آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سمری میں 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جبکہ دوسرا لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام شامل ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سمری وزیراعظم ہاؤس موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔