ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، یوم پاکستان کے موقع پر نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا جہاں وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں
کی سلامی دی گئی۔
یومِ پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ آج اسلام آباد میں ہو رہی ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے دستے حصہ لے رہی ہیں۔
پریڈ میں آرمرڈ کور، آرٹلری اور ایئر ڈیفنس انجینیرز کے دستے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے سامانِ حرب کے ساتھ حصہ لیں گے اور ایس ایس جی کے کمانڈوز فری فال کا مظاہرہ کریں گے۔
دوسری جانب مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔