پاک آرمی نے عمران خان کے جھوٹے دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا

پاک آرمی نے عمران خان کے جھوٹے دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے عمران خان کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

پاک آرمی نے عمران خان کے جھوٹے دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا اور فوج اور اس کے افسران کو بدنام کرنے میں ملوث افسران کے خلاف قانونی ایکشن کیلئے حکومت سے درخواست کر دی۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے یا اس کے سپاہیوں کی تذلیل کرنے والے کسی شخص کو کھلی چھوٹ نہیں دی جائے گی،  ادارے اور خاص طور پر آرمی کے ایک سینیئر افسر کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں، فوج انتہائی پیشہ ور اور منظم ادارہ ہونے پر فخر کرتی ہے، فوج میں احتساب کا ایک مؤثر اندرونی نظام ہے لیکن اگر ادارے کے سپاہیوں اور افسران کی عزت، سلامتی اور وقار کو نشانہ بنایا جائے تو ادارہ اپنے افسروں اور جوانوں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ادارے اور افسران پر جو بے بنیاد الزامات تھوپے گئے ان کی مذمت کی جاتی ہے۔