قومی اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے عہدے کے لیےکاغذات نامزدگی طلب کرلیے گئے۔
ذرائِع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق نئے قائد ایوان کے عہدے کے لیےکاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی آفس میں جمع ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نئے وزیراعظم کا انتخاب کل (پیر)کو ہوگا۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے جس کے بعد وہ ملک کے وزیراعظم نہیں رہے اور ساتھ ہی عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔
ایوان میں 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور یوں عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے ہٹائے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے۔