سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری ہوگیا۔
نواز شریف کو نیا پاسپورٹ 23 اپریل کو جاری کیا گیا اور اس کی مدت 10 سال ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔
سابق وزیراعظم کو جاری کیا گیا پاسپورٹ ڈپلومیٹک نہیں بلکہ عام پاسپورٹ ہے۔
گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی۔
واضح رہے کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ زائد المعیاد ہوگئے تھے اور پی ٹی آئی حکومت نے پاسپورٹ کی تجدید کا عمل روک دیا تھا۔