پنجاب اسمبلی میں نیا بلدیاتی بل منظور، عوام براہ راست میئرکا انتخاب کریں گے

پنجاب اسمبلی میں نیا بلدیاتی بل منظور، عوام براہ راست میئرکا انتخاب کریں گے

لاہور : پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے دی ہے۔

بلدیاتی بل کے مطابق پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے، پنجاب میں 25 ضلع کونسل اور 11 میٹروپولیٹن کارپوریشن ہوں گی۔

بل کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سربراہ میئر ہوگا، عوام براہ راست ووٹ سے میئر کا انتخاب کریں گے، تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز، واسا اور  پی ایچ ایز  میٹروپولیٹن کے میئر کے ماتحت ہوں گی۔

پنجاب کے دیہات اور  شہروں میں یونین کونسل بنیں گی،  تحصیل کونسل اور ٹاؤنز  نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردیےگئے، ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کابینہ اور ہرگاؤں میں ولیج پنچایت کونسل ہوگی۔