پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد 29 نومبر 2022 کو سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخارنے تصدیق کی ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ رواں سال 29 نومبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف مدت میں توسیع طلب کررہے ہیں نہ ہی قبول کریں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی سبکدوشی کے بعد نیا سربراہ کون ہوگا، آئیے اس حوالے سے پاک فوج کی سنیارٹی لسٹ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
1 جنرل ندیم رضا
سندھ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے جنرل ندیم رضا اس وقت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے طور پر ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں
2 قمر جاوید باجوہ
بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر2016 کو پاک فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا اور3 سالہ توسیع کی مدت مکمل ہونے کے بعد سپہ سالار کی ذمہ داریوں سے 29 نومبر 2022 کو سبکدوش ہوجائیں گے
3۔ معظم اعجاز
پاک فوج میں سینئر ترین تھری اسٹار جنرلز کی بات کی جائے تو انجینئرز کور کے جنرل معظم اعجاز چیئرمین جوائنٹ چیف اور آرمی چیف کے بعد سب سے سینئر افسر ہیں تاہم جنرل معظم اعجاز 18 جولائی کو ریٹائر ہوجائینگے
4۔ محمد عبدالعزیز
آرٹلری رجمنٹ کے جنرل محمد عبدالعزیز سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں اور اس وقت کمانڈر فور کور لاہور تعینات ہیں۔ 30 ستمبر 2022 کو ریٹائر ہونگے۔
5 سید عاصم منیر احمد شاہ
فرنیٹئر فورس رجمنٹ کے جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل خدمات انجام دے رہے ہیں۔30 ستمبر 2022 کو ریٹائر ہونگے
6۔ ندیم ذکی منج
سنیارٹی لسٹ میں چھٹے نمبر پر موجود آمرڈ کور کے جنرل ندیم ذکی منج ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن چکلالہ تعینات ہیں۔30 ستمبر 2022 کو ریٹائر ہوں گے
7 شاہین مظہر محمود
آمرد کور کے جنرل شاہین مظہر محمود اس وقت کمانڈر جنرل کمانڈ(کمانڈرون کور) منگلا تعینات ہیں۔30 ستمبر 2022کو ریٹائر ہونگے
۔ 8۔ سید محمد عدنان
پنجاب رجمنٹ کے جنرل سید محمد عدنان ان دنوں جنرل ہیڈ کوارٹر میں انسپکٹر جنرل ٹی اینڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔30 ستمبر 2022 کو ریٹائر ہوں گے
۔ 9۔ محمد وسیم اشرف
فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے جنرل محمد وسیم اشرف ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف چکلالہ کے طور پر ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔ 30 ستمبر 2022 کو ریٹائر ہوں گے۔
10۔ شیر محمد مرزا
سندھ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے جنرل شیر محمد مرزا کمانڈر ایکس کور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں
۔ 11۔ اظہر عباس
بلوچ رجمنٹ کے جنرل اظہر عباس اس وقت چیف آف جنرل اسٹاف راولپنڈی تعینات ہیں
۔ 12۔ نعمان محمود
پاک فوج کے سینئر ترین افسران میں بلوچ رجمنٹ کے لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے طور پر ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں
۔ 13۔ فیض حمیدبلوچ
رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت الیون کور پشاور کے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں
۔ 14۔ محمد عامر
آرٹلری کور سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کمانڈر ٹرپل ایکس گوجرانوالہ کے طور پر ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں
۔ 15۔ محمد چراغ حیدر
فرنٹئیر فورس رجمنٹ کے لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر اس وقت کمانڈر سدرن کمانڈر، کمانڈر سکینڈ کور ملتان کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاک فوج کے سربراہ کے عہدہ سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی سبکدوشی تک سنیارٹی لسٹ میں موجود 9 افسران کے ریٹائر ہونے کا امکان ہے جس کے بعد فہرست میں 10 تا 15 نمبر پر موجود جنرلز میں سے دو ایک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور ایک آرمی چیف کے عہدہ پر براجمان ہوں گے۔