پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ انتقام کے لیے بنایا
گیا تھا لیکن ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ احتساب کسی بھی معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے، نیب کا ادارہ قائم رہے گا لیکن اس کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے استعفے سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قاسم سوری کو مستعفی نہیں ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کے 70 فیصد لوگ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے تھے۔