اسلام آباد: حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے حکومتی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے وفاقی کابینہ بھی چھوڑ دی۔
ایم کیو ایم کے دونوں وفاقی وزرا فروغ نسیم اور امین الحق نے اپنے استعفے وزیراعظم ہاؤس بھجوادیے ہیں جس کے بعد ایم کیو ایم اب باقاعدہ کابینہ سے علیحدہ ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ ایم کیو ایم کے دونوں وزرا نے اپنے استعفوں کی توثیق رابطہ کمیٹی سے کرانے کے بعد استعفیٰ جمع کرایا۔
اس سے قبل جیو نیوز کے اینکر شہزاد اقبال سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ وہ کچھ دیر میں اپنا استعفیٰ جمع کرادیں گے۔
واضح رہےکہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا گیا ہے اور بڑی حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیا۔
ایم کیو ایم اور اپوزیشن میں معاہدے کی تصدیق بلاول بھٹو اور فیصل سبزواری کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل سبزواری نے کہا کہ ایک معاہدہ ہونا ہے، ایک ایک نکات پر سیرحاصل بحث ہوئی ہے، معاہدے کے تمام نکات عوامی ہیں، رابطہ کمیٹی سے معاہے کی توثیق لیں گے جب کہ پیپلز پارٹی اپنی سی ای سی سے توثیق لے گی۔