’’براڈ شیٹ سربراہ کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے‘‘

’’براڈ شیٹ سربراہ کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے‘‘

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے سی ای او موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کو تو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 65 ملین پاؤنڈز خرچ کرکے بھی نواز شریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ نواز شریف کو تو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

عمران خان 65 ملین پاونڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔نواز شریف کو تو اللّہ نے سرخرو کر دیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے-اسکو بتانا ہو گا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اسکو کس نے دیا؟

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 22, 2022

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں مزید لکھا ہے کہ اس کو بتانا ہوگا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اس کو کس نے دیا؟

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ براڈ شیٹ سی ای او نے نواز شریف سےغیر مشروط معافی مانگ لی ہے، انہوں نے کہا حکومت اور نیب کے کہنے پر باریک بینی سے جائزہ لیا، تحقیقات کی اور کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کاوے موسوی نے معافی مانگ کرعمران نیازی کےمنہ پرطمانچہ ماراہے، یہ معافی نیب اور عمران خان کے گٹھ جوڑ پر زوردار تھپڑ ہے، قوم پوچھتی ہے کروڑوں روپےنفرت کی آگ میں ضائع کردیے، نواز شریف کی بےتوقیری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی نیک نامی پوری دنیا کے سامنے آچکی ہے، یہ معافی نوازشریف سےنہیں بلکہ قوم سےمعافی مانگ رہاہے، دور میں پاکستانی عوام کی خوشخالی اور ترقی کے منصوبے لگائے گئے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کاوے موسوی کوسلام پیش کرتا ہوں کہ سچ سامنے لے آئے، ایٹمی دھماکے ہوں یا پاکستان کی ترقی ہو،نواز شریف ملک کا ہیرو ہے، آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوا۔