لینڈ سلائیڈنگ اور خراب موسم، سوات ایکسپریس وے پھر بند

لینڈ سلائیڈنگ اور خراب موسم، سوات ایکسپریس وے پھر بند

سوات ایکسپریس کو موسم  کی خرابی اور  لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے آج پھر ٹریفک کے لیے بند کردیا  گیا۔

گزشتہ شب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات ایکسپریس وے پر سفر ناگزیر ہوگیا جس کی وجہ سے موٹروے پولیس نے پلائی کے مقام پر سوات ایکسپریس وے کو جزوی طور پر بند کردیا۔

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق سوات ایکسپریس وے بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور پشاور سے آنے والی ٹریفک کو موٹروے پولیس کی جانب سے پلائی انٹرچینج سے آؤٹ کیا جا رہا ہے، سوات سے آنے والی ٹریفک چکدرا کے مقام پر بند کر دی گئی ہے۔

 ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ سے پتھروں اور دیگر رکاوٹوں کی صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے جب کہ عوام سے موسمی حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ انتہائی ضروری سفر شروع کرنے سے پہلے یا کسی مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔