جدہ سے مکہ تک سفر صرف5 منٹ میں ممکن

جدہ سے مکہ تک سفر صرف5 منٹ میں ممکن

ریاض : سعودی عرب نے ایک ہزار 78 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ بنایا ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب جدہ سے مکہ مکرمہ تک کا سفر صرف پانچ منٹ میں ہو سکے گا جبکہ جبکہ ریاض سے جدہ کا سفر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں ممکن ہو گا۔

رپورٹس کے مطابق ورجن ہائپر لوپ کیپسول ٹرین ٹیکنالوجی امریکی کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے اب یہ سفر انتہائی آسانی اور کم وقت میں کیا جائے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ جدید تیز رفتار منصوبہ 2030 میں مکمل ہوگا۔

ہائپر لوپ ایک ہزار 78کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ترین ٹرین ہے۔ سعودی عرب کے انتہائی تیز رفتار ترین ٹرین منصوبے کے بعد سعودی عرب ہائپر لوپ ٹیکنالوجی لانچ کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔

اس ٹیکنالوجی کا مقصد طویل سفری اوقات کو کم سے کم کرنا ہے، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے سعودی عرب میں ریاض سے جدہ تک کا سفر 46 منٹ میں جبکہ ریاض سے دبئی کا سفر51 منٹ میں با آسانی طے کیا جاسکے گا۔