وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم وفد کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم وفد کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نےایم کیو ایم کی درخواست پر معاہدے پر عمل درآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی معاہدے پر عمل درآمد اور رفتار تیز کرنے کیلئے کردار ادا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اورایم کیو ایم وفد کے درمیان ملاقات کا احوال سامنے آگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نےایم کیوایم کی درخواست پرمعاہدےپرعمل درآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں پر مشتمل کمیٹی معاہدے پر عمل درآمد اور رفتار تیز کرنے کیلئے کردار ادا کرے گی ، مسلم لیگ ن کی جانب سے کمیٹی میں احسن اقبال،سعدرفیق اور ایاز صادق شامل ہیں۔

ذرائع ایم کیوایم نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے پیپلزپارٹی سے کیے گئے معاہدے کی سست روی پر وزیراعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی سے کیےگئےمعاہدےکےحوالےسےکئی اہم امورتاحال حل طلب ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم معاہدے پر عمل درآمدکےحوالےسےاپناکرداراداکریں کیونکہ بلدیاتی ڈرافٹ پر نہ قانون سازی ہوسکی اور نہ سپریم کورٹ فیصلے پر عمل ہوسکا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے کہا کہ مردم شماری اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عدالتوں میں درخواستیں لےکرگئے، سیاسی آزادی،لاپتہ کارکنان اورآفس کی واپسی کے حوالے سے بھی معاملے کو دیکھا جائے۔