میڈیکل بورڈ نے نیب کی حراست میں موجود چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تندرست قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضوان تاج کی سربراہی میں پمز اسپتال کے پانچ اور پولی کلینک کے دو ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے ڈاکٹروں سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگرلیول، نبض اور دھڑکن نارمل تھی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا ایک سے زائد بار طبی معائنہ کیا گیا، عمران خان کی میڈیکل رپورٹ نیب حکام کے حوالے کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ عمران خان کا بلڈ سی پی، ایل پی، آرایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا گیا، ڈاکٹروں کی تجویز پر عمران خان سے بلڈاور یورین سیمپل بھی لیےگئے، ڈاکٹروں کی تجویز پر عمران خان کے ایکسرے بھی کیےگئے۔