عمران خان اور مریم نواز کی ٹوئٹر پر ایک دوسرے پر تنقید

عمران خان اور مریم نواز کی ٹوئٹر پر ایک دوسرے پر تنقید

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز ٹوئٹر پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ مریم نواز پی ڈی ایم اورکرپشن کے پیسے پرپروان چڑھیں، مریم کے سپریم کورٹ کے ججزپر شرمناک حملوں کا واحد ہدف انتخابات سے فرار ہے، یہ انتخابات سے فرارچاہتے ہیں چاہے آئین کو روند کر ہی حاصل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ پرحملوں سےیہ گروہ جنگل کاقانون رائج کرنے کے ساتھ وفاق کو شدید نقصان پہنچا رہاہے، پی ڈی ایم قیادت ہمیں چیلنج کرتی تھی کہ انتخابات چاہتے ہیں تو کے  پی اور پنجاب اسمبلی توڑیں، اب ہم نے مقابلےکیلئے پکارا ہے تو انتخابات کے نام سے ان کی جان نکلی جاتی ہے۔

 مریم نواز  نے ٹوئٹر پر ردعمل میں عمران خان کو سازشوں کا سرغنہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ تمہاری چیخیں غلط نہیں ہیں کیونکہ تم سازشوں کے سرغنہ رہے ہو، تم اپنےگاڈ فادر فیض اوراس کے ٹولے کی مدد سے انہی سازشوں پر پلتے رہے ہو لیکن اب بڑے بڑے برج الٹ چکے۔

ان کا کہنا تھاکہ اب تم دیکھو اسی ‘spoilt brat’ نے تمہیں ہرادیا، اب تمہارے جیسے لاڈلے اور پیادے ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیں گے۔