وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شخصیات کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پرویز الٰہی کی یہ ملاقات بیدیاں روڈ پر ایک تقریب کے دوران ہوئی جس میں عمران خان کی تقاریر بھی زیر بحث آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی اور اہم شخصیات کے مابین ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
وزیراعلیٰ نے تقریب میں صحافی کے سوال پر جواب دیا کہ ہرلانگ مارچ میں مذاکرات بیک ڈور ہی ہوتے ہیں اور بیک ڈور مذاکرات اب بھی ہورہے ہیں۔