پاکستان کی تاریخ میں اب تک کتنے وزیراعلیٰ پنجاب اقتدار میں رہے؟

پاکستان کی تاریخ میں اب تک کتنے وزیراعلیٰ پنجاب اقتدار میں رہے؟

پاکستان کی تاریخ میں اب تک کتنے وزیراعلیٰ پنجاب اقتدار میں رہے؟ لاہور نیوز تفصیلات سامنے لے آیا۔

پنجاب میں اب تک 25 وزرائےاعلیٰ اقتدار میں رہے۔ شہبازشریف کو سب سے زیادہ 3 مرتبہ وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کا دورانیہ سب سے زیادہ 5 سال 3 ماہ اور 9 دن رہا۔ چودھری پرویزالہٰی 4 سال 11 ماہ 8 روز اور عثمان بزدار 3 سال 7 ماہ اور 12 روز وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔ دوست محمد کھوسہ کا دور اقتدار سب سے کم ایک ماہ اور 9 دن رہا۔

قیام پاکستان کے بعد افتخار حسین خان ممدوٹ ایک سال پانچ ماہ 4 روز پہلے وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔ دوسرے وزیراعلیٰ پنجاب میاں ممتاز دولتانہ ایک سال 11 ماہ 7 روز اقتدار میں رہے۔ سر فیروز خان نون 2 سال 48 روز، عبدالحمید خان دستی 4 ماہ 8 روز، ملک معراج خالد ایک سال 6 ماہ 4 روز وزیراعلیٰ کے عہدے پر رہے۔ غلام مصطفی کھر 4 ماہ ایک روز، حنیف رامے ایک سال 4 ماہ، صادق حسین قریشی ایک سال 11 ماہ اور ایک روز وزارت اعلیٰ پر فائز رہے۔

اسی طرح غلام حیدر وائیں 2 سال 8 ماہ 7 روز، میاں منظور احمد وٹو 2 ماہ 8 روز، سردار محمد عارف نکئی ایک سال ایک ماہ 7 روز اور میاں منظور احمد وٹو دوسری بار ایک سال 10 ماہ 9 روز کے لیے وزیراعلیٰ بنے۔ دوست محمد کھوسہ ایک ماہ 9 دن وزیراعلیٰ پنجاب رہے۔

میاں محمد افضل حیات، شیخ اعجاز، شیخ منظور الہٰی، نجم سیٹھی اور ڈاکٹر حسن عسکری نے بطور نگران وزیراعلیٰ ذمہ داریاں نبھائیں۔

پنجاب میں ایک ماہ 5 روز گورنر راج بھی رہا۔