کراچی میں موسلادھار بارش: اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، چھٹیوں پر گیا عملہ بھی طلب

کراچی میں موسلادھار بارش: اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، چھٹیوں پر گیا عملہ بھی طلب

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد محکمہ صحت سندھ نے شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور چھٹیوں پر گئے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش ہوئی جس سے شہر کے کئی علاقے ڈوب گئے جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جان سے گئے اور شہر کا بیشتر حصہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم ہے۔