لانگ مارچ: حمزہ شہباز نے اہم لیگی رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دیں

لانگ مارچ: حمزہ شہباز نے اہم لیگی رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دیں

مسلم لیگ ن لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرم پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اہم لیگی رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔

تفصیل کے مطابق حمزہ شہباز نے مختلف شہروں میں لانگ مارچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، ن لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری کو گوجرانوالہ کے انتظامات دیکھنے کا انچارج بنا دیا۔

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما سمیع اللہ خاں کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ سابقہ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو شیخوپورہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز نے رکن صوبائی اسمبلی ذیشان رفیق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کا بھی اس حوالے سے ڈیوٹیاں تفویض کر دی ہیں۔ کمیٹی ان شہروں میں لانگ مارچ کے شرکاء کے لیے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لے گی۔