سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر وزارت داخلہ کا بڑا اقدام

سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر وزارت داخلہ کا بڑا اقدام

اسلام آباد: سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر وزارت داخلہ نے بڑا اقدام اٹھایا ہے۔ وزارت داخلہ نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں سندھ میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ سندھ میں امن کی خراب صورتِ حال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ سمری وزیر اعظم کو بھجوا سکتی ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے نے وزیر اعظم عمران خان سے

سندھ میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں خرید و فروخت ہو رہی ہے، یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے، وزیر اعظم سے کہہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو 20، 20 کروڑ روپے میں خریدا جا رہا ہے، آج پوری قوم دیکھ رہی ہے، ایک طرف چور اچکے ہیں جو لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے خریدوفروخت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے اپنی بات کر کے آگیا ہوں، میں توکہتاہوں سندھ میں گورنرراج لگا دینا چاہیے عمران خان سندھ میں گورنرراج لگا سکتےہیں، 25مارچ کے بعد میڈیا ہو گا اور شیخ رشید ہو گا 27مارچ کو عمران خان ہو گا اور عوام کا سمندر ہو گا۔