جنیوا کانفرنس: کس ملک نے پاکستان کیلئے کتنی امداد کا اعلان کیا؟

جنیوا کانفرنس: کس ملک نے پاکستان کیلئے کتنی امداد کا اعلان کیا؟

سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس  میں پاکستان کو کس ملک نے کتنی امداد دینے کا اعلان کیا اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تفصیلات جاری کردی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پہلے پلینری سیشن میں پاکستان کیلئے مجموعی طور پر  8 ارب 57 کروڑ ڈالر کے وعدےکیے گئے ہیں۔

جنیوا کانفرنس: کس ملک نے پاکستان کیلئے کتنی امداد کا اعلان کیا؟

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اسلامی ترقیاتی بینک نے 4 ارب  20کروڑ  دینے کا اعلان کیا ہے،  ورلڈ بینک کی طرف سے پاکستان کیلئے 2  ارب ڈالر کا وعدہ کیا گیا ہے ۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب نے پاکستان کی مدد کیلئے ایک ارب ڈالرکا اعلان کیاہے، سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر کا اعلان بحالی کے کام میں تعاون کیلئے کیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.5 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے، یورپی یونین نے 50 کروڑ یورو کا اعلان کیا، جرمنی نے8 کروڑ 80 لاکھ یورو دینے کا وعدہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ چین نے 10 کروڑ ڈالر کا اعلان کیا، جاپان نے پاکستان کیلئے  7کروڑ  70 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا جبکہ یو ایس ایڈ نے 10 کروڑ ڈالر اور فرانس نے  34کروڑ  50 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر اور برطانیہ کی جانب سے 90 لاکھ پاؤنڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان کو 3سال کی مدت میں 16 ارب ڈالرز سے زائد کی امداد درکار ہوگی: گوتریس

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تعمیر نو کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جانی چاہیے، پاکستان موسمیاتی تباہی، عالمی مالیاتی نظام کے دیوالیہ پن کا ایک ساتھ شکار ہوا— فوٹو: اے ایف پی

خیال رہے کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جنیوا میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی تعمیر نو کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی جانی چاہیے، پاکستان موسمیاتی تباہی، عالمی مالیاتی نظام کے دیوالیہ پن کا ایک ساتھ شکار ہوا، انفرا اسٹرکچرکی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کیلئے قرضوں سے نجات، مالی امداد تک رسائی کیلئے مزید طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو 3سال کی مدت میں 16 ارب ڈالرز  سے زائد کی امداد درکار ہوگی،  ترقی یافتہ ممالک کو مزید مالی مدد کرنی چاہیے۔

سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائےگا: شہباز شریف

انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائےگا، تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائےگا— فوٹو: اے ایف پی
انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائےگا، تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائےگا— فوٹو: اے ایف پی

انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائےگا، تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائےگا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ بھرپور یکجہتی پر عالمی برادری کے شکر گزار ہیں۔