پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج دن ڈھائی بجے وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ پہلے حلف اٹھا چکی ہے اور وزارت خارجہ کے قلمدان پر بلاول کی آمادگی کا انتظار تھا۔
ن لیگ کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان قبول کرلیں گے
گزشتہ دنوں بلاول نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی اور مل کر چلنے کا اتفاق ہوا تھا۔