اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پاکستان کے قومی ترانے کا نیا ورژن ریکارڈ کروایا ہے جس میں کئی گلوکاروں نے شرکت کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف 14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر قومی ترانے کے نئے ورژن کا افتتاح کریں گے۔ ترانے کو 68 سالوں بعد دوبارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر ترانے کی ریکارڈنگ میں 155 گلوکاروں، 48 موسیقاروں اور 6 بینڈ ماسٹرز نے شرکت کی ہے۔ اسے نئے سازینے اور بہترین عکس بندی کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ریکارڈنگ میں فاخر محمود، فریحہ پرویز، شیری رضا، رئیسا رئیسانی، نمرہ رفیق، اعزاز سہیل، جابر عباس، ثنا تاجک، استاد احمد گل، جنید جاوید، عبداللہ قریشی، وجیہہ نقوی اور سانول عیسیٰ خیلوی سمیت متعدد گلوکار اور موسیقار نے شرکت کی۔
Official release of the re-recorded National Anthem on 14th August 2022 by the Prime Minister of Pakistan. First time the National Anthem has been re-recorded since the original release in 1954
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 11, 2022
🇵🇰 #PakistanAt75 #NationalAnthemRerecorded pic.twitter.com/9n8Fxa6F1A
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر قومی ترانے کا ٹریلر بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ 14 اگست کو قومی ترانے کے نئے ورژن کا فتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 1954 کے بعد اسے پہلی بار نئے ورژن میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔