وفاق کا پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاق کا پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

وفاق نے صوبہ پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں آئین،قانون کی عملداری سے متعلق امورسرانجام دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ  رانا ثنا اللہ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین، قانون کےمطابق ادا کرنے کی

ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرزپنجاب کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کو گورنر ہاؤس کی حفاظت کیلئے مامور کیا جائے۔

وزارت داخلہ نے حکم دیا کہ رینجرز کو گورنرہاؤس کی سکیورٹی کیلئے فوری طور پر تا حکم ثانی تعینات کیا جائے۔